کوئٹہ، محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے ذریعہ بھرتی 19لیویز کانسٹیبلز کے لوکل سرٹیفکیٹ جعلی ہونے پر منسوخ ،ڈپٹی کمشنر قلات کا اعلامیہ

ہفتہ 7 فروری 2015 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) ڈپٹی کمشنر قلات کے ایک اعلامیہ کے مطابق محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے ذریعہ بھرتی 19لیویز کانسٹیبلز کے لوکل سرٹیفکیٹ جعلی ہونے پر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر لوکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لئے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) قلات کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے مذکورہ اہلکاروں کے لوکل سرٹیفکیٹ کا جائزہ لیا اور 17 لیویز اہلکاران کے لوکل سرٹیفکیٹ جعلی/بوگس پائے گئے۔

(جاری ہے)

ان لیویز کانسٹیبلز میں خان محمد ولد باران ذات ہالی زئی سکنہ نگار تحصیل سوراب، اللہ بخش ولد خدابخش ذات میروانی سکنہ کلی وتحصیل سوراب، شکیل احمد ولد خدابخش ذات میروانی، کلی وتحصیل سوراب، عبدالعزیز ولد ولی محمد ذات رحمان زئی سکنہ وتحصیل سوراب، الاف خان ولد رحیم خان ذات ہارونی سکنہ مندوال تحصیل سوراب، محمد یونس ولد رضا محمد ذات رودینی سکنہ کلی رودینی تحصیل سوراب، شبیر احمد ولد محمد انور ذات میروانی سکنہ تحصیل سوراب، نصیراحمد ولد محمد اسحاق ذات میروانی سکنہ کلی سرخ تحصیل سوراب، نثار احمد ولد الٰہی بخش ذات میروانی سکہ کلی سرخ تحصیل سوراب، ارشد کریم ولد عبدالکریم ذات مینگل سکنہ کلی مینگل تحصیل سوراب، منظور احمد ولد حیات خان ذات ایکزئی سکنہ ہتھیاری گدر تحصیل سوراب، علی اصغر ولد عزیزاللہ ذات ایکزئی سکنہ ہتھیار گدرتحصیل سوراب، عبدالکریم ولد نورمحمد ذات رحمان زئی سکنہ کلی سرخ تحصیل سوراب، امجد کریم ولد عبدالکریم ذات مینگل سکنہ کلی مینگل تحصیل سوراب، علی گل ولد نور محمد ذات رحمان زئی سکنہ کلی سرخ تحصیل سوراب اور احمد جان بلد گل محمد ذات مینگل سکنہ ہادی اسلام گدر تحصیل سوراب شامل ہیں