سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری جلانے کے گھناؤنے جرم میں کراچی کے لسانی تنظیم پر مقدمہ چلاکر مجرموں کو سرعام پھانسی اور ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے ،شبا ب ملی بلوچستان

ہفتہ 7 فروری 2015 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) شبا ب ملی بلوچستان کے صدرنورالدین غلزئی کوئٹہ کے صدرکمانڈرفضل محمد نورزئی نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری جلانے کے گھناؤنے جرم میں کراچی کے لسانی تنظیم پر مقدمہ چلاکر واقعے میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی اور ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے بارہ سال سے کراچی پرحکومت کرنے کے باوجود بھتہ خوری ،گیراؤ جلاؤ ،بوری بند لاشوں جیسے جرائم میں ایم کیو ایم ملوث ہے حکومت میں رہنے کا فائدہ لیکر کراچی کے تاجروں سے بزوردہشت گردی بھتہ وصول کرنے والی لسانی گروہ ایم کیو ایم کے سواکوئی نہیں ہوسکتی جب سے کراچی میں ایم کیو ایم اقتدارمیں آئی ہے اس وقت سے کراچی میں دہشت گردی جاری ہے طالبان کے خلا ف واویلا وپروپیگنڈہ کرنے والی ایم کیوایم کے خلاف بد قسمتی سے نہ حکومت ،نہ ادارے اور نہ ہی میڈیا حقیقت سامنے لاتی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا اور اداروں کا ایم کیو ایم کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی وجہ سے کراچی میں ایم کیوایم کی دہشت گردی عام ہوگئی ہے ۔میڈیا پر دباؤ ڈال کر بیان دینے سے کراچی میں دہشت گردی ،بھتہ خوری ،انسانوں کوجلانے ،قتل وغارت گری اور ٹارگٹ کلنگ سے لسانی تنظیم ایم کیو ایم بری الذمہ نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ فیکٹری کے تین سو افرادا کو بھتہ کیلئے اور بارہ مئی کو وکلاء کو جلانے والی ایم کیو ایم پر فوری پابندی لگائی جائے لند ن اے پی سی میں سب اس بات پر متفق ہوگیے تھے کہ ایم کیو ایم سیاسی نہیں دہشت گرد تنظیم ہے اس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کریگا مگر اس کے بعد جنہوں نے ایم کیو ایم سے اتحاد کیا کراچی میں لگی آگ کو مزید بڑکادیا جس کی سزاآج تک اہلیان کراچی بھگت رہی ہے حکومت کراچی میں امن لانے کیلئے ایم کیو ایم کی سرپرستی چھوڑ دیں ان کی کرتوتوں ودہشت گردی ،انسانوں کوجلانے ،بھتہ کیلئے قتل وغارت گری میں بدترین اضافہ ہوا ہے معاشی شہ رگ کراچی کو امن دینے ترقی وخوشحالی کی راہ ہموار کرنے کیلئے کراچی سے لسانی دہشت گردگروہ ایم کیو ایم کا صفایا ضروری ہے