فیصل آباد،پولیس نے طالب علم کو اغواء کرنے والے دو اشتہا ری ملزمان گرفتار کر لیا

ہفتہ 7 فروری 2015 23:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) پولیس نے طالب علم کو اغواء کرنے والے دو اشتہا ری ملزمان گرفتار کر لیا۔ سی پی اوفیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پرسی آئی اے مدینہ ٹاؤن نے ہمرائی ٹیم مختلف جگہوں پر ریڈ کرتے ہوئے ملزمان اشتہاری نثار ولد خادم حسین اور ساجد ولد صادق مقدمہ نمبر913/14جرم 365Aت پ تھانہ جھنگ بازار کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق ملزمان نے طالب علم فرقان زاہد ولد زاہد پرویز قوم آرائیں سکنہ277ر ب کومورخہ 25.11.14کو اغواء کر لیا تھا جس کوقبل ازیں بحفاظت بازیاب کر ا کر تین ملزمان افتخار حسین ولد محمد مختار،اشفاق حسین ولد محمد مختار قوم آرائیں سکنہ چک نمبر277ر ب اور نویدعرف نیداولد سرور قوم جٹ سکنہ گوجرہ کو گرفتار کر کے حوالات جوڈیشل بھجواء دیا گیا تھاملزمان نے لالچ کی وجہ سے اسے اغواء کیاتھا اور تاوان کی رقم مانگی تھی اورطالب علم فرقان زاہد کو کالج جاتے ہوئے اغواء کر کے لے گئے اور تاوان کی رقم ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

جس پر مقدمہ نمبر 913/14جرم 365Aت پ تھانہ جھنگ بازار درج کر لیا گیا تھا ۔اس مقدمہ میں ملزمان نثا ر اورساجد فرار ہوگئے تھے جن کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا تھا جن کی گرفتاری فیصل آباد پولیس کے لئے ایک چیلنج بن چکی تھی ملزمان بالا کو سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کی ہدایت پر انسپکٹر ظفر اقبال اوراہ نے ہمرائی پولیس گرفتارکیا مزید تفتیش جاری ہے سی پی او فیصل آباد نے دونوں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو شاباش دی

متعلقہ عنوان :