Live Updates

پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا عمران خان کی قیادت پر اظہار اعتماد ،انکے فیصلوں کی مکمل تائیداد کا اعلان، متفقہ قرار داد منظور،

حکو مت سے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ

ہفتہ 7 فروری 2015 23:05

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید کی زیر صدارت تحر یک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا پارٹی چےئر مین عمران خان کی قیادت پر اظہار اعتماد اور انکے فیصلوں کی مکمل تائیداد کی قرار دیدمتفقہ طور پر منظور کر لی گئی جبکہ حکو مت سے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا ۔

ہفتے کے روزلاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید کی صدارت میں ہونیوالے صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحالی ‘پارٹی امور اور عوام کے درپیش مسائل سمیت دیگر ایشوز پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی جبکہ اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سبطین خان، عارف عباسی، احمد خان بچر، راجہ راشد حفیظ،اعجاز خان، میا ں اسلم اقبال، ڈاکٹر مراد راس، علی احمد دریشک ، صدیق خان ، ملک تیمور مسعود، خرم شہزاد، جہانزیب خان کھچی ، صلا ح الدین خان، سید اعجاز حسین بخاری ،آصف محمود، ڈاکٹر نوشین حامد، نبیلہ حاکم، ناہید نعیم، راحیلہ انور، شنیلا روتھ سمیت دیگر اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی اور اجلاس میں تمام اراکین نے چےئر مین عمران خان کی پا لیسوں ‘فیصلوں اور انکی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کی قیادت میں ملک اور قوم کے مفادات کیلئے ہر فورم پر جد وجہد جاری رکھنے کا عہد کیا جبکہ اس موقعہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں مکمل جمہوریت ہے اور چےئر مین عمران خان کے تمام فیصلے مشاورت سے اور ملکی مفادات کے عین مطابق ہو تے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف تحر یک انصاف کی آواز پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اور ہم حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے اور انکو ہر صورت جوڈیشل کمیشن بنا نا ہو گا تاکہ دھاندلی کرنیوالوں کے چہروں کو بے نقاب ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکو مت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور پنجاب میں عوام کی جان ومال کے ساتھ ساتھ عزت بھی محفوظ نہیں اور 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کرنے کا نعرہ لگانیوالی (ن) لیگ نے سردیوں میں بھی قوم کوگیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر بحرانوں کے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات