خیبرپختونخوا کی سات ہزار پانچ سو ایکڑ اراضی پر ایک ارب پودہ لگا ئے جائینگے،اسد قیصر،

ایزی لوڈ اور اقرباپروری کا دور گزر گیا ،اب نیک نیتی اور جذبہ حبلوطنی کے تحت اقدامات کریں گے،سپیکر خیبرپختونخوا

ہفتہ 7 فروری 2015 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے ہے کہ صوابی میں ریکارڈ شجرکاری کرکے ایک گرین اور ماڈل ضلع بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایزی لوڈ اور اقربہ پروری کا دور گزر گیا اب نیک نیتی اور جذبہ حبلوطنی کے تحت عوام کی خوشحالی کے لئے اقدامات کریں گے ضلع صوابی کی ہر یونین کونسل میں پارٹی مفادات سے بالا تر ہوکر بلاامتیاز باغات لگانے کے خواہاں ہیں عوام کو صوبائی محکمہ زراعت کی جانب سے بارعایت پودوں کی فراہمی یقینی بنائی جائی گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزراء ضیاء اللہ آفریدی اور اشتیاق خان ارمڑ کے ہمراہ ضلع صوابی میں کلابٹ زروبی روڈ کے کنارے محکمہ زراعت اور جنگلات کے تعاون سے ہلدار اور سایہ دار درختوں کی شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپیکر اسد قیصر ، وزیر معدنیا ت ضیاء اللہ آفریدی ، وزیر جنگلات اشتیاق خان ارمڑ اور ایم این اے عاقب اللہ خان نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے بعدا زاں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہاکہ شجرکاری و پھلوں کے باغات علاقہ کی قدرتی حسن میں مزید اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کا بھی سبب بنتے ہیں لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ موسم بہار کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تقریب سے صوبائی وزراء ضیاء اللہ آفریدی، اشتیاق خان ارمڑ اور ایم این اے عاقب اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کی سات ہزار پانچ سو ایکڑ اراضی پر ایک ارب پودہ لگانے کا ٹارگٹ دیا ہے جسے انشاء اللہ بتدریج پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا سپیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع صوابی میں مالکان کے پاس بہت قلیل اور محدود اراضیاں ہیں جن سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے وہ مختلف پودہ جات اور باغات لگائیں انہوں نے کہا کہ عوام کو پھل دار پودے بارعایت فراہم کرنے کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ باغات لگانے کے لئے عوام درخواستیں دیں ان کی درخواستوں پر پارٹی سطح سے بالاتر ہوکر میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کئے جائیں گے سپیکر نے کہا کہ میرے لئے تمام لوگ یکساں حیثیت کے حامل ہیں جن کی بلاامتیاز خدمت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں میڈیکل کالج ،وویمن کالج کے قیام کے بعد جدید سپورٹس کمپلیکس کی شکل میں ایک مزید میگاپراجیکٹ کے قیام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں مذکورہ کمپلیکس میں بہت سے کھیلوں کی سہولیات میسر ہونگی انہوں نے کہا کہ علاقہ میں سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کے علاوہ بہتر سفری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوجائے گی سپیکر نے کہا کہ ایزی لوڈ کا دور گزر چکا صاف و شفاف سیاست ہوگی نہ خود پیسے لیتا ہوں اور نہ کسی کو ایسا کرنے کی اجازت ہوگی میرا ہر عمل اور فعل اپنے عوام کی عزت میں اضافہ کے لئے ہوگا اور ہرگز کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھاونگا جو عوام کی نظریں جھکانے کا سبب بننے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے بھرپور عزم کررکھا ہے جس کا ثبوت ضلع صوابی میں مختلف میگاپراجیکٹس اور دیگر منیادی ضروریات کی فراہمی کی شکل میں موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :