پشاورپولیس نے 4 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کرلیا

ہفتہ 7 فروری 2015 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء)پشاورپولیس نے 4 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے انکلے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم اور گھر کا سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ولید خان ولد محمد جہانگیر سکنہ حیدر کالونی نے تھانہ پھندو میں رپورٹ کی کہ میرے والدہ بیمار ہونے کی وجہ سے LRH ہسپتال میں داخل ہے جس سے ملنے کیلئے میں بمعہ بیوی ہسپتال جا کر جب شام کو گھر واپس آئی گھر کے اندر جاکر کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ چوروں نے ایک عدد TV ،ایک عدد ایستری ،نقد رقم 10500روپے اور 30 ہزار کی پرائز بانڈ چوری کرکے لے گئے ہیں۔

ایس ایس پی اپریشن ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی میں ایس پی سٹی محمد افضل کی زیر قیادت SHO پھندو بمعہ نفری پولیس نے دن رات محنت کے دوران 4 رکنی ڈکیت گروہ شبیر ولد جمیل،سردار ولد سید محمد ،عقیل ولد تاج ملوک،بلال ولد جاوید سکنہ چیئر مین دفتر جبکہ دوکاندار ندیم ولد عبد الطیف سکنہ گنج اڈہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مسروقہ لو ٹی ہوئی گھر کا سامان ایک عدد TV ،ایک عدد ایستری،نقد رقم10500 روپے اور 30 ہزار کی پرائز بانڈ کو برآمد کرلی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔