سینیٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ جاری ہیسیاسی رابطے بھی عروج پر ہیں وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگی امیدواروں کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا

ہفتہ 7 فروری 2015 22:49

سینیٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ جاری ہیسیاسی رابطے بھی عروج پر ہیں وزیراعظم ..

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں نشستوں کی جنگ تو مارچ میں ہو گی تاہم صف بندیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے تمام ن لیگی امیدواروں کا اجلاس پیر کے روز اسلام ا?باد میں طلب کیا ہے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے ارکان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

حتمی فیصلے سے پہلے امیدواروں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ تحریک انصاف نے بھی سینیٹ انتخابات کیلئے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ ادھر خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی ا?ئی ہم خیال کے رکن محمود جان نے الزام لگایا ہے کہ نااہل لوگوں کو ٹکٹ دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔