پشاور،پولیس نے راہزن گروہ کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 7 فروری 2015 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) پشاورپولیس دو رکنی راہزن گروہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ رقم اور سامان برآمد کرلی۔جبکہ دوسری کاروائی کے دوران موبائل چھننے والا ملزم گرفتاران کے قبضے سے مسروقہ موبائل برآمد۔ذاکراللہ ولد محمد ظاہر سکنہ شاہین مسلم ٹاؤن نے مقدمہ علت 872 مورخہ 27/12/2014 کو تھانہ گلبہار میں رپورٹ درج کی کہ میں ٹیکسی موٹر کار نمبر LOB.188 میں سوار ہو کر جس میں پہلے سے 4 افراد جس کیساتھ ایک بچہ بھی گاڑی میں موجود تھا جب امامیہ کالونی پہنچے تو بچے کو قے آنے کے بہانے گاڑی کو روکا اور مجھے کہا کہ بچہ بیمار ہے تم دوسری گاڑی میں جاؤ جب میں گاڑی سے اتر کر اپنے جیب میں دیکھا تو 4000 روپے ،ڈرائیونگ لائیسنس اورقومی شناختی کارڈ میرے جیب سے نکالے گئے تھے ایس ایس پی اپریشنز ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی میں ایس پی سٹی محمد افضل کی زیر قیادت SHO گلبہار ظفر خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے سروس روڈ لاہور ٹرمینل پر کامیاب کاروائی کے دوران دو رہزن ،ڈکیت گروہ شاہد ولد فرید،فرہاد ولد فخرو دین سا کنان افغانستان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ رقم ڈرائیونگ لائیسنس اور شناختی کارڈ برآمد کرکے ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری کارروائی کے دوران مدعی عبدالقادر ولد سید محمد سکنہ گلبہار نے مورخہ 05.02.2015کو تھانہ گلبہار میں رپورٹ درج کی کہ نامعلوم ملزم نے مجھ سے موبائل چھن کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر گلبہار پولیس نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے موبائل چھننے والا ملزم بلال ولد نواز سکنہ شاہین ٹاؤن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موبائل سیٹ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :