نوسالہ طالب علم حار ث منظور کو گینزبک آف ورلڈمیں نام لکھوانے پر الطاف حسین کی دلی مبارک باد

ہفتہ 7 فروری 2015 22:20

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے راولپنڈی کے رہائشی 9سالہ طالب علم حار ث منظور کو اولیول کے امتحان میں کیمرج یونیورسٹی کا804سالہ کاریکارڈقائم کرکے گینزبک آف ورلڈمیں نام لکھوانے پر حارث منظور اورانکے والدین کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حارث منظورنے نہ صرف اپنا،اپنے والدین بلکہ پاکستان کانام پوری دنیامیں روشن کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ رائے حارث منظورنے چھوٹی سی عمرمیں ثابت کردیاہے کہ اگر سچی لگن اور جستجو ہو تو بڑے سے بڑے میدان میں بھی کامیابی حاصل کرنا کسی طور ناممکن نہیں ۔