شباب ملی کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں کشمیرتصویری نمائش کا انعقاد،

بھارت جتنے بھی مظالم ڈھالے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا،سید عبدالرشید

ہفتہ 7 فروری 2015 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء)شباب ملی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں بہار کالونی ۔کینٹ ذون اور اختر کالونی میں کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف سماجی وسیاسی رہنماوٴں سمیت عام عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تصویری نمائش میں شمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے مختلف مناظر کی تصاویر رکھی گئیں۔

بہار کالونی میں تصویری نمائش کے دور کے موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدالرشید نے کہا کہ بھارت جتنے بھی مظالم ڈھا لے کشمیریوں کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستانی حکومت کو اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے موثرآواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو پسندیدہ ملک قراردینے کی کوشش کرنے والے سن لیں اگر ایسا ہوا تو پورا پاکستان سراپا احتجاج بن جائے گا۔جبکہ اختر کالونی میں تصویری نمائش کے دورے کے موقع پر نائب صدرشباب ملی کراچی فرہادگل کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے حکمرانوں کو کشمیر کے معاملے پر عوام کے جزبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارت سے ہر قسم کی تجارت ختم کردینی چاہئے۔جبکہ اس موقع پر صدرضلع اے ایم غزنوی ۔جنرل سیکرٹری اعجاز جدون۔سینئرنائب صدرفرحان میمن امیر زون عنایت اللہ خان نے بھی تصویری نمائش کا دورہ کیا ۔اس موقع پر شرکاء نے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے اوربھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔