باقرانی کے مشہور درگاہ ٹلائے شریف کے درگاہ کے گادی نشین سید حمید اللہ شاہ 62برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ہفتہ 7 فروری 2015 22:16

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) باقرانی کے مشہور درگاہ ٹلائے شریف کے درگاہ کے گادی نشین سید حمید اللہ شاہ 62برس کی عمر میں انتقال کرگئے، پیرجھنڈی شریف کے گادی نشین سید عباد اللہ شاہ نے ان کی جنازہ نماز پڑہائی، جنازے نماز میں سید برکت اللہ شاہ راشدی، سید منظور علی شاہ راشدی، عصطمت اللہ شاہ راشدی، نوابشاہ کے سینیئر صحافی ایاز ڈاہری، غلام شبیر ڈاہری سمیت سندھ بھر سے کئی لوگوں نے شرکت کی، سید حمید اللہ شاہ راشدی کو اپنے آبائی گاؤں میں دفن کیاگیا ان کے وفات پر متخلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور زندگی کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ مرحوم نے 5بیٹے اور 4بیٹیاں سوگورا چھوڑیں ہیں۔