نوازشریف کا مزید اقتدار میں رہناملکی سا لمیت کیلئے خطرے کا باعث ہے،پرویز مشرف،

اسلامی خداداد مملکت میں جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے ریاستی دہشت گردی کو پروان چڑھایا جارہاہے ، ٹیلیفونک خطاب

ہفتہ 7 فروری 2015 21:40

نوازشریف کا مزید اقتدار میں رہناملکی سا لمیت کیلئے خطرے کا باعث ہے،پرویز ..

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے جنرل ورکرکنونشن اجلاس پاکیزہ ہال میں ہوا جس میں سینکڑوں خواتین وافرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سابق صدر پرویز مشرف نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کا مزید اقتدار میں رہناملکی سا لمیت کیلئے خطرے کا باعث ہے اسلامی خداداد مملکت میں جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے ریاستی دہشت گردی کو پروان چڑہایا جارہاہے ملک میں بدامنی ،بیروزگاری اورلاقانونیت اورکرپشن کی اورسفارشی کلچرکے جڑیں پکڑلی ہیں جس سے عام غریب کے حقوق غصب کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکے میرے دوراقتدارمیں خیرپورلاڑکانہ ،سکھراوردادوکی پلیں بنیں جبکہ گذشتہ سات سالہ دوراقتدارمیں عوام کیلئے کوئی بھی ترقیاتی کام اندرون سندھ میں نہیں کروائے گئے لوٹ کھسوت کرنے والوں کو الٹالٹکاکرایک ایک پائی کا حساب لیاجائے دوسری جانب خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر سید شہاب الدین شاہ سینئر نائب صدر سید محب الدین شاہ صوبائی جنرل سیکریٹری رٹائرڈ کرنل شاہد قریشی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکے سرزمین سندھ صوفیاء کرام کی دھرتی ہے جو امن اخوت اوربھائی چارے کادرس دیتی ہے لیکن نااہل حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے سندھ دہشتگردوں کے نرغے میں ہے مذہبی فرقہ واریت اوردہشتگردی اورتخریب کاری کے واقعات برپاکرنے والے درندہ صفت سماج دشمن عناصر کی ایک محفوظ جنت بن چکی ہے شکارپوراورکراچی میں دہشتگردی کے واقعات حکمرانوں کے منہ پر ایک تماچہ ہے بڑہتی ہوئی بدامنی کی روکتھام کیلئے ملٹری کورٹ کا قیام اشد ضرور ی تھا ملٹری کورٹ کے قیام کو ضلعی سطح تک وسیع کیاجائے جنرل راحیل شریف کی انتھک جدوجہد ضرب عضب کی کامیاب آپریشن پرمبارک باد دیتے ہیں آصف زرداری یامیاں نوازشریف یادیگرسیاسی قووتین سب کے سب ملک کی قومی خزانے کو بیدرد سے لوٹ رہے ہیں اورایک دوسرے کے سیاہ کرتوتوں کو چھپانے کیلئے ایک دوسرے کے بغل گیرہورہے ہیں جنرل مشرف کو سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز کے نمازجنازہ میں شرکت کی اجازت نہ دینے کی ہم پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکے آل انڈیا مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنایاتھا اورآل پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کو بچائیگی اس موقع پرانہوں نے ضلعی میں دوبارہ آرگنائز کرتے ہوئے ضلع صدرایڈووکیٹ دریاء خان بنگوار،یوتھ ونگ کے ضلع صدرپرویزاحمد عرف پپوغوری پٹھان،اویس بھٹی ،ذوالفقارجکھرانی ،اقلیتی ضلع صدرابھی منیوآریہ،لیڈیزونگ کے ضلع صدر نداغوری ،نورحسن بنگوار،غلام عباس منگی ،ظفرعلی خان بھٹوابرارغوری ودیگر کو منتخب کیا گیا ۔