مسلم لیگ (ن) میں ملک دشمن لوگ بیٹھے ہیں،سید غوث علی شاہ ،

شریف برادران نے ن لیگ کو گھر کی لونڈی بناکر رکھا ہے،سابق وزیر اعلیٰ سندھ

ہفتہ 7 فروری 2015 20:25

مسلم لیگ (ن) میں ملک دشمن لوگ بیٹھے ہیں،سید غوث علی شاہ ،

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں ملک دشمن لوگ بیٹھے ہیں ۔شریف برادران نے ن لیگ کو گھر کی لونڈی بناکر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے لیگی دھڑوں کے اتحاد کی پیشکش کی ہے ۔واضح رہے کہ غوث علی شاہ بعض امور پر اختلافات کے باعث پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور ان کے بارے میں وقتاً فوقتاً پارٹی بدلنے کی افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں ۔