میرے خلاف مقدمات میں چوہدری افتخار کا ہاتھ ہے ،سابق صدر پرویز مشرف کا دعویٰ

بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث نہیں ،یہ بات آصف زرداری بھی جانتے ہیں ،انٹرویو

ہفتہ 7 فروری 2015 18:23

میرے خلاف مقدمات میں چوہدری افتخار کا ہاتھ ہے ،سابق صدر پرویز مشرف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ان خلاف تمام مقدمات کے پیچھے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کا ہاتھ ہے وہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث نہیں اور یہ بات آصف زرداری بھی جانتے ہیں۔ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتشار کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

نظیر بھٹو کا قتل ان کے سر تھوپا جارہا ہے یہ بات سابق صدرآصف علی زرداری بھی جانتے ہیں،پرویزمشرف نے کہا کہ 1989 کے بعد جب کشمیری مجاہدین بھارت کیخلاف کھڑے ہوئے تو پاکستان کی یہ حکمت عملی تھی کہ کشمیری مجایدین کی حمایت کی جائے اور وہ اس پالیسی کو درست سمجھتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ دنیا بھر میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سب سے رابطے ہوتے ہیں،پرویز مشرف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد اگر امریکا کا ساتھ نہ دیتے تو دنیا میں تنہا رہ جاتے،بھارت نے افغانستان پر حملے کیلئے امریکا کو اپنے آڈے دینے کی پیشکش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :