انتخابی دھاندلی پرکمیشن کی تشکیل کا مسودہ سراج الحق کے حوالے

ہفتہ 7 فروری 2015 11:01

انتخابی دھاندلی پرکمیشن کی تشکیل کا مسودہ سراج الحق کے حوالے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) .پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے استعفے منظور نہیں ہوئے، میں نے 3 سال پہلے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی گئی۔پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور سینیٹ انتخابات سے متعلق بات چیت ہوئی،رحمان ملک نے انتخابی دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کو دیئے گئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بارے میں مسودے کی کاپی سراج الحق کو دی، رحمان ملک اس سے قبل تحریک انصاف کو بھی مجوزہ مسودہ فراہم کر چکے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں سیاسی رابطے ضروری ہے، ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا کلچر عام کرنا چاہیے، ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے، آصف علی زرادری سے رابطے میں ہوں، اسمبلیوں سے جانے والوں کو واپس لانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کہ آج آصف علی زرادری نے سراج الحق سے فون پر بات کی۔ کل میں نے جہانگیر ترین سے میٹنگ کی، ایک دو روز میں جوڈیشل کمیشن کا مسودہ حکومت اور تحریک انصاف کو پیش کریں گے، جرگہ اپنے طور پر پوری کوشش کر رہا ہے، ہم حکومت اور تحریک انصاف دونوں کے فائدے کی بات کریں گے، دھاندلی اگر ہوئی ہے تو نگران حکومت نے کرائی، سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :