سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اقدام قتل کے مقدمے کا ملزم ضمانت منسوخی پر عدالت سے فرار

جمعہ 6 فروری 2015 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اقدام قتل کے مقدمے کا ملزم ضمانت منسوخی پر عدالت سے فرار ہوگیا۔ ملتان کے رہائشی ملز م و قاص پر جائیداد کے تنازعہ میں اپنے ایک عزیز کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کرنے پر ملتان پولیس نے ملزم کیخلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ملزم وقاص نے ضمانت کی درخواست دے رکھی تھی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کر دی ۔جس پر ملزم وقاص سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے نکلتے ہی پولیس کوچکمہ دے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم کی اس قبل لاہور ہائیکورٹ سے بھی درخواست خارج ہوچکی ہے جسکے بعد اس نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ۔ عدالت نے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :