خیبر پختونخوا میں ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے جب تک ٹمبر مافیا کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک جنگلات کو ترقی دینے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ،سفیر اللہ خان

جمعہ 6 فروری 2015 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سفیر اللہ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے جب تک ٹمبر مافیا کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک جنگلات کو ترقی دینے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا عمل رک جائے گا جس سے خیبر پختونخوا ہ کو سرسبز بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیر مین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا میں ٹمبرمافیا کی کاروائیوں کا نوٹس لیکر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک کے قوم کے حقیقی خیر خواہ ہیں اور انہیں ملک کے جنگلات سے سے محبت ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر جنگلات مافیا کے خلاف مہم چلانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک کے عوام جاگ چکے ہیں اور وہ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کرتے۔

۔۔۔۔اعجازمحمد