ریڈیو پاکستان پشاور کے دوافسران کی ترقیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 6 فروری 2015 23:25

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) ریڈیو پاکستان پشاور کے دوافسران کی ترقیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دئے ہیں ۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی جانب سے سٹیشن ڈائریکٹر ابیٹ آباد لائق زادہ لائق کو کنٹرول آف پروگرام کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے اورا ن کا تبادلہ مظفر آباد آزاد کشمیر کردیاگیاہے جبکہ اسلام آباد سے مرتضی قریشی کو ریڈیو پاکستان ابیٹ آباد کا نیا سٹیشن ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان میں مزید افسران کی تقرریوں اور تبادلے بھی آئندہ چند روز میں کر دیئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :