پشاور، ورسک روڈ پر قائم نجی سکول کے سامنے پیدل چلنے والوں کیلئے بنائے گئے فلائی اوور کو بند کردیا گیا

جمعہ 6 فروری 2015 23:22

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ورسک روڈ پر قائم نجی سکول کے سامنے پیدل چلنے والوں کیلئے بنائے گئے فلائی اوور کو بند کر دیا گیا ورسک روڈ پر قائم نجی سکول کے سامنے اوور ہیڈ کو سکول کیلئے خطرہ قرار دیا گیا جس کے باعث پیدل چلنے والوں کیلئے اوور ہیڈ کا استعمال بند کر دیا گیا جبکہ سکول کی سکیورٹی کیلئے دو پولیس اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی اوور ہیڈ کے دونوں اطراف خاردار تاریں بچھا ئی گئی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکول کے سامنے اوور ہیڈ کو کسی بھی وقت دہشت گردی مقاصد کیلئے استعمال کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :