افغانستان سے نیٹو ، امریکی افواج کے انخلاء کے بعدامریکہ بھارت گٹھ جوڑ سے خطے میں نئے سیاسی، اقتصادی ،معاشی بحران کا اندیشہ ہے ، لیاقت بلوچ،

حکومت بھارت سے بے بنیاد توقعات نہ رکھے ،خیر کی توقع رکھنا فضول ہے ،کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا دینا چاہئے، قومی اسمبلی میں کشمیر بارے روایتی قراردادیں پاس کرنے سے کشمیری عوام کو آزادی نہیں ملتی ،حکومت کو عملی اقدامات اٹھانے ہونگے، پاکستان میں ہر قسم کی دہشتگردی ،ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا ہاتھ ہے ،چین کے افغان طالبان کیساتھ مذاکرات خوش آئند ہیں، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی

جمعہ 6 فروری 2015 23:18

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان سے نیٹو اور امریکہ کے اتحادی افواج نکلنے کے بعد امریکہ اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے اس خطے میں ایک نیا سیاسی، اقتصادی اور معاشی بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے پاکستانی حکومت بھارت سے بے بنیاد توقعات نہ رکھے بھارت سے خیر کی توقع رکھنا فضول ہے کشمیریوں کو خود ارادیت کا حق دینا چاہیے اور یہ بات بھارت کو معلوم بھی ہے کہ کشمیری عوام بھارت کی بالادستی کے قائل نہیں قومی اسمبلی میں کشمیر بارے روایتی قراردادیں پاس کرنے سے کشمیری عوام کو آزادی نہیں ملتی اب پاکستانی حکومت کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے پاکستان میں ہر قسم کی دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا ہاتھ ہے اور بھارت امریکہ یہ تمام دہشتگردانہ کاروائیاں ایم کیو ایم کے ذریعے کررہے ہیں ،الطاف بھائی خود بھی اپنی پارٹی کے کالے کرتوتوں سے تنگ آچکے ہیں جس کا وہ کئی بار اعتراف کرچکے ہیں آپریشن زدہ علاقوں میں جو علاقے کلےئر ہوچکے ہیں ان علاقوں کے عوام کو باعزت طورپر واپس بجھوا دینا چاہیے چین کے افغان طالبان کیساتھ مذاکرات خوش آئند ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ میں قاضی اسید کی رہائشگاہ پر اپنی اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم خان، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان، ممبر مرکزی شوریٰ آصف لقمان قاضی ، ضلعی امیر انوارالاسلام، نائب امیر حاجی عنایت الرحمن، نائب امیر دوئم دوست محمد، مولانا سمیع الرحمن یوسفی، میاں یاسر اعجاز کاکاخیل، مولانا گوہر رحمان بھی موجود تھے لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ بھارت ایم کیو ایم کے ذریعے پاکستان میں دو قومی نظریے کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی آڑ میں جس طرح نشانہ بنارہا ہے وہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے پاکستانی حکومت دوقومی نظریے کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں، انسانیت دشمنوں کو نشان عبرت بنادے غیر قوتیں مسلسل اس کوشش میں ہے کہ اس خطے پر بھارت کی بالادستی قائم ہو لیکن ہم کسی صورت بھارت کی بالادستی تسلیم نہیں کرسکتے اور نہ کرنے دیں گے سانحہ پشاور کے ماسٹر مائنڈ استعماری قوتوں کے سواء کوئی اور نہیں اس میں بھارت امریکہ اور ان کے اتحادی شامل ہیں حکومت قومی ایکشن پلان کو ملک بھر میں غیر جانبدارانہ طورپر نافذ کرے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کے نام پر مدارس ومساجد اور مذہبی شخصیات کو بلاجواز نہ چھیڑے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صوبہ خیبرپختونخوا میں بلاتاخیر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں کیونکہ صوبائی حکومت بار بار کہہ رہی ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں تو پھر الیکشن کمیشن کی طرف سے تاخیر کیوں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں سندھ اور پنجاب سے پہلے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ہونے چاہیے انہوں نے افغان مہاجرین کو ایک بہتر حکمت عملی کے تحت افغانستان بھیجے جائے تاکہ وہ افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے سینٹ اور بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے اتحاد بارے کامیاب مذاکرات ہوچکے ہیں ہم نے صوبائی حکومت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور سینیٹ کے انتخابات میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے۔