وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک کی آئی جی بلوچستان محمد عملیش سے لاہور میں ملاقات ،والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

جمعہ 6 فروری 2015 23:18

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے آئی جی بلوچستان محمد عملیش سے لاہور میں انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے گزشتہ روز بلوچستان میں تعینات آئی جی پولیس محمد عملیش سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان سے انکے والد چوہدری محمد نذیر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔