خیبر پختونخواپولیس تبادلہ و تعیناتی

جمعہ 6 فروری 2015 23:16

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات ایک ایس پی اور ایک ڈی ایس پی کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے علامیوں کے مطابق ایس پی کینٹ پشاور فیصل شہزاد کوتبدیل کرکے انہیں ضلعی پولیس آفیسر شانگلہ ر تعینات اور قائمقام ضلعی پولیس آفیسر شانگلہ خالد نسیم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے یہ دونوں اعلامیے فوری طور پر نافذ العمل ہونگے۔