الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سولر پاور واٹر پراجیکٹ پر کام کاآغاز کر دیا گیا،

منصوبے کیلئے ابتدائی طور پر تھر پارکر کے 10مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ،ڈاکٹر سید تبسم جعفری نگرانی کرینگے

جمعہ 6 فروری 2015 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سولر پاور واٹر پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ،ابتدائی طور پر تھر پارکر کے 10مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ، منصوبے پر کام صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سیدتبسم جعفری کی نگرانی میں ہوگا ۔ گزشتہ روز مٹھی تھرپاکر کے دورہ کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اعجازاللہ خان نے پراجیکٹ کے مجوزہ مقامات کا دورہ کیا ‘اس موقع پر انہوں نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن تھرپارکر میں پانی اور صحت کی سنگین صورت حال کے پیش نظرجدوجہد کررہی ہے۔

مذکورہ مقامات پرپراجیکٹ مکمل ہوتے ہی مزید سولر پاور واٹر پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اعجازاللہ خان نے کہا کہ صاف پانی بنیادی ضرورت ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن کو اس کا احساس ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی یہاں پہلے ہی 1,500 سے زائد پانی کی اسکیمیں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی موٹریں سولر پاور سے چلنے کے باعث بجلی کی بچت ممکن ہوگی اور پانی کی سہولت سے مٹھی تھرپارکر کے کثیر لوگ استفادہ کریں گے۔ انہوں نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں اور اسے مکمل ہونے کے بعد لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کا ذریعہ بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :