ترقی کی منتظر1211نرسز کی گریڈ 17میں ہیڈ نرسزکے عہدے پر ترقی

جمعہ 6 فروری 2015 23:09

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت نے ترقی کی منتظر1211نرسز کو گریڈ 17میں ہیڈ نرسزکے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے ضروری کاغذات اور اے سی آرز مکمل ہونے پر مزید 500نرسز کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں نرسز کو گریڈ 17میں ترقی دی ہے ۔