نوسر بازوں نے 22سالہ نوجوان کی جان لے لی

جمعہ 6 فروری 2015 23:09

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء)نوسر بازوں نے 22سالہ نوجوان کی جان لے لی ،نوجوان کسور کو لوٹنے کیلئے نشہ آور شے کھلائی گئی جسکی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ وہ چل بسا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کارہائشی نوجوان 22سالہ کسور گزشتہ روز لاری اڈا پہنچا جہاں پر نوسر بازوں نے اسے نشہ آور شے کھلا کر اسکی جیب سے نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں ۔راہگیروں نے نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر ریسکیو 1122کو اطلاع دی جس نے اسے ہسپتال پہنچایا لیکن نشہ آور شے کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے نوجوان دم توڑ چکا تھا ۔ پولیس نے لاش میو ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس میں منتقل کرکے ورثاء کو اطلاع دیدی ہے ۔