لاہور ہائی کورٹ نے پٹرول بحران کے حوالے سے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 6 فروری 2015 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے پٹرول بحران کے حوالے سے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ طلب کر لی ۔عدالتی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرول بحران کی تحقیقات کی جاچکی ہیں اور رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پٹرول ذخیرہ ہونے کے حوالے سے وزارت پٹرولیم کے دسمبر میں ہونے والے اجلاس کے میٹنگ منٹس عدالت میں پیش کر دیے گئے۔

درخواست گزار نے دلائل دیے کہ پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کر کے عوام سے اربوں روپے بٹو ر لیے گئے اس پورے معاملے کی انکوائری کروائی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت کارروائی کا حکم دیا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کی صورتحال سے بچا جاسکے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے پٹرول بحران کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :