جنوبی وزیرستان ، محسود قبائل کی اپنے گھروں کو باعزت طریقے سے واپسی اور ان کے نقصانات کے ازالے کیلئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کریں گے، بریگیڈئیر (ر) قیوم شیر

جمعہ 6 فروری 2015 23:04

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء ) جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کی اپنے گھروں کو باعزت طریقے سے واپسی اور ان کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کریں گے۔محسود قبائل کا کھربوں کا نقصان ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کے راہنما بریگیڈئیر (ر) قیوم شیر نے محسود اور برکی قبائل پر مشتمل ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں نورباد شاہ محسود، رسول جان برکی اور دیگر عمائدین شامل تھے ۔وفد سے باتچیت کرتے ہوئے بریگڈئیر ریٹائرڈ قیوم شیر محسو کا کہناتھا کہ انھوں نے محسود قبائل کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور انشاء اللہ ائندہ بھی کریں گے۔ اپنے قوم کی خدت پر وہ فخر کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ان کی کوشش ہے کہ محسود قبائل کو موجودہ حالات کی دلدل سے نکال کر انھیں محفوظ اور باعزت طریقے سے اپنے گھروں کو پہنچانے کے علاوہ ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ محسود قبائل کا اربوں نہیں بلکہ کھربوں کانقصان ہوا ہے۔اس نقصان کا ازالہ کرنے کے علاوہ محسود قبائل کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونے تک کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کروں گا۔وفد نے بریگڈئیر (ر) قیوم شیر کو بتایا کہ آپ کو اللہ تعالٰی نے بہت کچھ دیا ہے اپ کو لیڈنگ کی ضرورت نہیں بلکہ محسود قبائل کی مجبوری ہے کہ اپ اس قوم کی لیڈنگ کرکے تاریخ کے مشکل ترین دور سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔

ان کا کہناتھا کہ محسود قبائل اپ پر فخر کرتے ہیں کیونکہ اپ کا دامن صاف ہے اور آپ نے محسود قبائل کی پہلے بھی بے لوث خدمت کی ہے۔اور سینکڑوں کی تعداد میں بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دلوائیں۔ان کا کہناتھا کہ محسود قبائل تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔اس مشکل ترین دور سے نکالنے کے لئے بریگڈئیر ریٹائرڈ قیوم شیر ہی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :