صوابی،عدم سیکورٹی ، پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی انجام نہ دینے کی پاداش میں چھ پرائمری سکولوں کے 36اساتذہ کی تنخواہیں محکمہ تعلیم نے بند کر دیں
جمعہ 6 فروری 2015 23:04
صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) عدم سیکیورٹی کے باعث پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی انجام نہ دینے کی پاداش میں صوابی کی یونین کونسل پابینی اور جھنڈا کے چھ پرائمری سکولوں کے 36اساتذہ کی تنخواہیں محکمہ تعلیم نے بند کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم صوابی نے یونین کونسل جھنڈا اور پابینی کے مضافات بوقہ، گڑھی شاہ اور پنجمن کے نصف پرائمری سکولوں کے تقریباً 36اساتذہ کے پولیو مہم میں ڈیوٹیاں لگائی گئی تھی لیکن ان اساتذہ نے اس مہم میں خوف کی وجہ سے حصہ نہیں لیا کیونکہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات تھے ۔
قبل ازیں بھی اس علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک ٹیچر اور نرس جاں بحق ہو ا تھا اساتذہ نے بتایا کہ ہم 36اساتذہ نے حال ہی میں ڈیوٹی انجام دینے سے انکار نہیں کیانہیں تھا ان کا موقف تھا کہ یہ حساس علاقہ ہے انتظامیہ ہمیں سیکیورٹی فراہم کریں۔(جاری ہے)
ہم ڈیوٹی انجام دینگے ان اساتذہ کو ماہ جنوری 2015کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے اس سلسلے میں مذکورہ اساتذہ نے ڈی ای او صوابی سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ یہ اقدام انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں اُٹھایا گیا ہے ہفتہ کے روز جب ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان کے ساتھ ہمارے نمائندے نے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ متاثرہ اساتذہ سوموار کے روز میرے دفتر آکر مجھ سے ملے تنخواہیں اور سیکیورٹی کے حوالے سے ان کے تحفظات اور خدشات دور کر دیئے جائیں گے۔
متاثرہ اساتذہ نے بتایا کہ پہلے محکمہ ہذا نے ہماری تنخواہیں بند کر ادی اور بعد ازاں ہمیں شو کاز نوٹس بھی بھیج دیا گیا پولیو ڈیوٹی ا نجام دینا محکمہ تعلیم کا نہیں بلکہ محکمہ صحت کا کام ہے ایجو کیشن اور ہیلتھ الگ الگ محکمے ہیں اس کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم پولیو ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں مگر انتظامیہ ہمیں فول پروف سیکیورٹی نہ دینے کے باعث خوف کی وجہ سے ڈیوٹی دینے سے قاصر ہے۔ آل ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے صدر عبدالطیف خان نے رابطے پر بتایا کہ حکومت 36اساتذہ کو فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کر نے کے احکامات جاری کریں کیونکہ ان اساتذہ نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے سے انکار نہیں کیاتھا بلکہ عدم سیکیورٹی کے باعث حصہ نہیں لیا تاہم اس سلسلے میں مقامی میڈیا کی کوششوں سے متاثرہ اساتذہ سمیت پیر کے روز ڈپٹی کمشنر صوابی کے ساتھ ملاقات کرینگے اور ان کی کوششوں سے یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائیگامزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.