صوابی،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 6 فروری 2015 23:02

صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) کرنل شیر کلے ضلع صوابی میں علاقے کے علماء کرام اور عوام نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف نماز جمعہ کے بعد مولانا محمد ہارون حنفی ضلعی تر جمان جے یو آئی صوابی و ناظم تعلیمات دارالعلوم مظہر العلوم ڈاگئی کی قیادت میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران شیوہ آڈہ چوک ٹریفک کے لئے بند رہی مظاہرین نے گستاخوں کے خلاف نعرے لگائے مظاہرین سے مولانا مولانا محمد ہارون حنفی کے علاوہ مولانا فضل عظیم ارشد ،پیر لالا جی ، مولانا محب اللہ عظیمی ، مولانا اسد اللہ ، مولانا محمد نعیم حقانی ، ڈاکٹر عبدالاول ، مولانا صابر شاہ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سلسلہ روکنے کے لئے اپنا کر دارادا کریں اور اس حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے تاکہ کوئی بھی مذہب والا رسول ﷺ سمیت دیگر پاک ہستیوں کی شان میں گستاخی کی جرأت نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلمان حرمت رسولﷺ پر جان قر بان کر نے سے دریغ نہیں کرینگے ۔ گستاخ رسول ﷺ کی سزاء موت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو اکیسوویں آئینی ترمیم کی منظوری دی ہے اس میں علمائے کرام کے جو تحفظات ہے اسے فی الفور دور کریں انہوں نے کہا کہ مدارس امن کے گہوارے اور دین اسلام کے مضبوط قلعے ہے اس میں بے جا مداخلت اور سازشیں ناقابل بر داشت ہے انہوں نے اقوام متحد ہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر دنیا بھر میں مسلمانوں ، مدارس اور علماء کے خلاف سازشیں کی جارہی ہے لیکن ان سازشوں کا مقابلہ علماء اور مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق سے ممکن ہے لہٰذا امت مسلمہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں

متعلقہ عنوان :