بنوں چلڈرن پارک تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا،

چلڈرن پارک میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب ہونے والی کھیل کود کاسامان عدم توجہی کی وجہ سے ضائع ہونے کاخدشہ

جمعہ 6 فروری 2015 22:56

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) بنوں چلڈرن پارک تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا چلڈرن پارک میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب ہونے والی کھیل کود کاسامان عدم توجہی کی وجہ سے ضائع ہونے کاخدشہ جبکہ شہری اورمضافاتی علاقوں کے سینکڑوں بچے کھیل کود سے محروم کردیئے گئے بنوں شہرکے وسط میں واقع میلادپارک میں سابق ایم ایم اے حکومت میں شہراورگردنواح کے علاقوں کے بچوں کیلئے چلڈرن پارک بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی تاکہ یہاں عیدمیلاد اور محرم کے تقریبات کے علاوہ بنوں کے شہریوں کیلئے تفریح کامرکزبھی بنارہے اس سلسلے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جھولے ،ڈیجنگ کاراورکھیل کود کاسامان لاکر نصب کئے گئے جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی اورمیونسپل کمیٹی سالانہ ٹھیکے پر دیکر آمدن حاصل کررہی تھی جبکہ شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کی آمد کے موقع پر یہاں سماجی تنظیم اورمتعلقہ گورنمنٹ کنٹریکٹرکی طرف سے یہاں پر فری میڈیکل کیمپ اوررہائشی کیمپ بھی لگارہامگریہ خوشی زیادہ عرصے تک نہ رہ سکی اوراب یہ چلڈرن پارک بچوں کی تفریح کیلئے بند کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے پارک میں کھیل کود کاکروڑوں کا سامان ضائع ہورہاہے اس سلسلے میں چیف میونسپل آفیسر بنوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ پارک عوامی شکایات کی بنیاد پر بند کردیا گیا ہے جبکہ بنوں کے سماجی شخصیت شیرمحمد محمود خان حمیداللہ اوروسیم رضاکاکہنا ہے کہ یہ پارک بااثر عناصر کی ایماء پر بند کردی ہے جوپارک پرقبضہ کرناچاہتے ہیں جس کیلئے ایک طرف سے گیٹ لگا کر شروعات بھی کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :