سینٹ کیلئے امیدواروں اوران کے تجویزوتائیدکنندگان کوجانچ پڑتال کے روز ذاتی طورپررریٹرنگ آفیسرکے روبروپیش ہونالازمی ہے،صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان

جمعہ 6 فروری 2015 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان سیدسلطان بایزیدنے کہاہے کہ سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اوران کے تجویزوتائیدکنندگان کوجانچ پڑتال کے روز ذاتی طورپررریٹرنگ آفیسرکے روبروپیش ہونالازمی ہے بصورت دیگرامیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے جائیں گے جمعہ کے روز صوبائی الیکشن کمشنرر کے دفترسے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارکیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دیگردستاویزات کے علاوہ بلوچستان سے اپنے رجسٹرڈووٹرہونے کے ثبوت کے طورپرمتعلقہ ضلع کے مقامی الیکشن کمشنرسے ووٹراقتباس اورکسی پارٹی کاامیدوارہونے کی صورت میں متعلقہ پارٹی ٹکٹ بھی منسلک کرے واضح رہے کہ صوبائی الیکشن کمشنرسیدسلطان بایزیدکوسینٹ انتخابات کیلئے صوبے میں ریٹرنگ آفیسرمقررکیاگیاہے اورسینٹ الیکشن کے امیدوار12اور13کوصبح9بجے سے شام4بجے تک کاغذات نامزدگی الیکشن کمشنر کے دفترمیں جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :