انصاف ہی امن کی ضمامت ہے ،ملک میں قیام امن کے لیئے ممبر و محراب کے وارث اپنا کردار ادا کریں ،پاکستان علماء کونسل ،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ

جمعہ 6 فروری 2015 22:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے کہا ہے کہ انصاف ہی امن کی ضمامت ہے ۔ملک میں قیام امن کے لیئے ممبر و محراب کے وارث اپنا کردار ادا کریں ۔وفاق اور صوبائی حکومتیں میرٹ پر معاملات کو آگے بڑھائیں۔ نا انصافی سے قیام امن کا خواب ادھورا رہے گا ۔

(جاری ہے)

اسلام کی عادلانہ تعلیمات کی روشنی میں من حیث القوم تر قی کی شاہرا پر گامزن ہو سکتے ہیں، انہوں نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو اس وقت داخلی اور خارجی صورتحال میں انتہائی پا چید گیوں کا سامنا ہے اور دوسری طرف قومی ایکشن پلان کو کامیاب کرنا ہے ان مشکل حالات میں ملک و ملت کی بہتری کی سوچ رکھنے والے قومی حلقوں میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے مسلمان قوم کی حیثیت سے پختہ یقین رکھنا چاہیئے انصاف اور عدل پر مبنی قرآن و سنت کی تعلیمات ہی ہمارے لیئے ہر شعبہ میں رہنمائی کا سبب بن سکتی ہے معاشرے میں اسکے عملی نفاز کی جانب سنجیدگی سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی آج ہم مجموعی طور پر جن مسائل اور بحرانوں کا شکار ہیں حقیقت میں اسکی بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے قرآن و سنت کی بالا دستی کے حقیقی تقاضوں کی تکمیل کی جانب توجہ نہیں دی قومی اتفاق رائے کی فضا نے ہمیں ایک بہترین موقع فراہم کر دیا ہے کہ ملک میں امن کا قیام انصاف کے قیام سے ہی ممکن ہے اجتماع کے آخر میں شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد المجید لدھیانوی کے لیئے خصوصی دعائے مغفرت کروائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :