کراچی سے شارجہ جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے تربت ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

جمعہ 6 فروری 2015 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) کراچی سے شارجہ جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے تربت ائیرپورٹ پرہنگامی طورپرلینڈکرگئی طیارے میں فنی خرابی کے باعث شارجہ کی روانگی منسوخ کردی گئی سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے شارجہ جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 503شارجہ جارہی تھی کہ تربت کے مقام پرپرندے سے ٹکراگئی جسے پوری طورپرتربت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراتاردیاگیاطیارے میں 30مسافرسوارتھے پی کے 503میں پرندہ ٹکراجانے سے فنی خرابی پیداہوگئی جسے شارجہ روانہ کرنے کی بجائے واپس کراچی روانہ کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :