شکارپور،شہد ا کمیٹی کے کال پر گھنٹاگھر چوک شکارپور پر سانحہ شکارپور کے شہداء کے ورثااورشہریوں کی جانب سے اجتماعی نماز جمعہ ادا،

شہریوں کا رضا کارانہ طور پر دکانیں اور کاروبار بند کرکے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار

جمعہ 6 فروری 2015 22:27

شکارپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) شہد ا کمیٹی کے کال پر گھنٹاگھر چوک شکارپور پر سانحہ شکارپور کے شہیدوں کے ورثااورشہریوں کی جانب سے اجتماعی نماز جمعہ ادا کی گئی نماز میں شہریوں نے رضا کارانہ طور پر دکانیں اور کاروبار بند کرکے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے نماز جمعہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد نماز جمعہ شکارپور سانحہ کے شہداکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جلسہ منعقد کیا گیا جس میں شہدا کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی اور دیگر اراکیں کمیٹی نے شہداکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جب تک سانحہ شکارپور کے ملوث ملزمان اور ان کے حامیوں کوگرفتار نہیں کیاجائیگاتب تک شکارپور سمیت پورے ملک میں احتجاجی مہم جاری رہے گی جس کا آغاز آج سے شروع کیاجارہا ہے جبکہ چیئرمین شہدا کمیٹی نے ملک گیر احتجاجی مہم کا پروگرام اور لائحہ عمل کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :