چائلڈ پروٹیکشن یونٹ جیکب آباد کا اجلاس،

ضلع میں بڑھتی ہوئی بچوں کی جبری مشقت سمیت دیگر مسائل پر غور

جمعہ 6 فروری 2015 22:26

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) چائلڈ پروٹیکشن یونٹ جیکب آباد کا اجلاس سوشل ویلفیئر آفس میں ڈی او سوشل ویلفیئر میڈم ظہرا کھوسو کی صدارت میں ہوا جس میں مسلم اوڈھانو،خادم حسین سمیت مختلف این جی اوز کے رہنماؤں اور افسران نے شرکت کی انچارج سی پی یوسید طالب رسول شاہ نے سی پی یو کی کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا اجلاس میں ضلع میں بڑھتی ہوئی بچوں کی جبری مشقت سمیت دیگر مسائل پر غور کیا گیاجس میں افسران اوراین جی اوز کے ورکرز نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پرضلعی سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم ظہرا کھوسو نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں بچوں پر خصوصی توجہ نہیں دی جاتی جس کے باعث معصوم بچے مختلف مسائل کا شکار ہوتے ہیں بچوں پر توجہ اور تربیت کے ذریعے ترقی یافتہ معاشرے کو تشکیل دیا جاسکتاہے کیونکہ یہی بچے کل کامستقبل ہیں۔

متعلقہ عنوان :