پاکستان ریلویز کے لیے 15چینی لوکوموٹیوز کی آخری کھیپ کراچی پہنچ گئی

جمعہ 6 فروری 2015 22:22

پاکستان ریلویز کے لیے 15چینی لوکوموٹیوز کی آخری کھیپ کراچی پہنچ گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) پاکستان ریلویز کے لیے 15چینی لوکوموٹیوز کی آخری کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔ یہ انجن 3000ہارس پاور کے ہیں۔ چین سے خریدے گئے 58انجنوں میں سے 43 انجن پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے تھے۔

(جاری ہے)

آخری کھیپ کے 15 انجن ٹرائل وغیرہ کے بعد فروری کے آخر تک پاکستان ریلویز کا باقاعدہ حصہ بن جائیں گے، جس کے بعد ریلوے میں انجنوں کی کل تعداد268 ہوجائے گی۔ نئے چینی انجنوں میں 29انجن ، 2000ہارس پاور کے اور29انجن3000ہارس پاور کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :