اسلام نے تمام مذاہب اور آسمانی کتب کا احترام کرنا سکھایا ،مقررین،

اسلام سے قبل برداشت کا رویہ ختم ہو چکا تھا جس سے انسان اور درندہ میں فرق مٹ چکا تھا ، زیرو برداشت کے عالمی دن کے موقعہ پر مذہبی سکالرز ، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا ردعمل

جمعہ 6 فروری 2015 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء)زیرو برداشت کے عالمی دن کے موقعہ پر مذہبی سکالرز ، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسلام سے قبل برداشت کا رویہ ختم ہو چکا تھا جس سے انسان اور درندہ میں فرق مٹ چکا تھا مولانا حافظ بابر فاروق رحیمی نے کہا کہ مغرب کی لادینی قوتیں عدم برداشت کا شکار ہیں ان کے رویوں سے پوری عالم انسانیت بدامنی سے دو چار ہو چکی ہے، جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما پروفیسر حافظ ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام نے تمام مذاہب اور آسمانی کتب کا احترام کرنا سکھایا بلکہ یہاں تک حکم دیا گیا کہ تم کسی کے جھوٹے خدا کو بھی برا نہ کہو ہمارے پیغمبر نبی آخر الزمان نے غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کی حفاظت اور عبادت کرنے کی کھلی اجازت دی اور آپ نے اپنے عمل سے ثابت کر دکھایا کہ وہ اپنے مخالف کی سخت سے سخت بات پر بھی تحمل سے برداشت کی ، نوجوان مذہبی سکالر حافظ طاہر شہزاد سیالوی نے کہا کہ مغرب نے اسلام سے اصول لے کر اپنائے ہیں مسلمان اگر قرآن وسنت کی تعلیمات حاصل کریں تو ان کو مغرب کے دیئے ہوئے دن نہ منانے پڑیں۔