دنیا بھر میں زیرو ٹارلینس کا عالمی دن منایا گیا

جمعہ 6 فروری 2015 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) دنیا بھر میں زیرو ٹارلینس کا عالمی دن منایا گیا، اس سلسلہ میں سماجی تنظیموں کے اجلاس، سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا گیا، اس دن کے منانے کا مقصد عدم برداشت کے رویے کو اپنانا اور معاشرتی بگاڑ اور ناہمواری سے بچنے کیلئے خوشگوار اور پرامن زندگی گزارنا ہے، نجی اداروں کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ عدم برداشت نہ ہونے کی وجہ سے معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں جس کا اثر افراد اور خصوصاً نئی نسل پر پڑتا ہے، رپورٹ کے مطابق 70فیصد سے زائد گھریلو ناچاقیوں کا سبب عدم برداشت کی وجہ بنتی ہے، معمولی سی بات پر عورتوں اور بچوں کو قتل کردیا جاتا ہے اور کئی بار چھوٹی سی بات پر نسل در نسل دشمنی اور قتل وغارت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :