انسداد دہشت گردی فورس میں میرٹ پر آنے کے باوجود 250 سے زائد خواتین کو بھرتی نہ کیے جانے پر گزشتہ 4 روز سے خواتین کا احتجاجی دھرنا جاری

جمعہ 6 فروری 2015 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) صوبائی دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی فورس میں میرٹ پر آنے کے باوجود 250 سے زائد خواتین کو بھرتی نہ کیے جانے پر گزشتہ 4 روز سے خواتین کا احتجاجی دھرنا شاہراہ قائداعظم کے معروف فیصل چوک میں جاری ہے، گزشتہ روز تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نے خواتین کے دھرنے میں شامل ہو کر ان سے اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں کسی بھی جگہ ہونے والی بے انصافی کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں صحیح جمہوریت اور انصاف کی بالادستی درکار ہے توپوری قوم کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچ کا سامنا کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہو گا، انسداد دہشت گردی فورس میں بھرتی نہ کئے جانے والی خاتون فوکل پرسن کنوت فاطمہ نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نمائندوں کو ان سے بات کر کے ان کے زخموں پر مرہم لگانے کی توفیق نہیں ہوئی البتہ مسلم لیگ ن کے اسمبلی ممبر نے انہیں گزشتہ روز دھمکی آمیز پیغام بھیجا ہے کہ آپ لوگ جو کچھ کررہے ہو وہ صرف ملک کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے، آپ ایسی حرکات سے باز رہو وگرنہ اس کے نتائج بہتر نہیں نکلیں گے۔

متعلقہ عنوان :