،عالم اسلام کو اقوام متحدہ کی طرز پر اپنا عالمی ادارہ بنانا ہو گا ورنہ مسائل حل نہیں ہو ں گے۔حافظ عبدالرحمن مکی

جمعہ 6 فروری 2015 22:17

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) جماعة الدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ اسلام عدل امن اور انصاف کا دین ہے ، دنیا کے ادارے مسلمانوں کے وسائل اور ملکوں کا استحصال کر رہے ہیں ،عالم اسلام کو اقوام متحدہ کی طرز پر اپنا عالمی ادارہ بنانا ہو گا ورنہ مسائل حل نہیں ہو ں گے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز میں نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مر دو خواتین کی بڑی تعداد نے ان کے پیچھے نماز جمعہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ مسلمان ملکوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں اور عالمی ادارے اس کی پشت پناہی کر رہے ہیں کشمیر فلسطین سمیت تمام مسائل حل کرنے کے لیے عالم اسلام کو اپنے عالمی ادارے بنانے ہوں گے اگر یورپ کی قومیں مسلمانوں کے خلاف اکٹھی ہو سکتیں ہیں تو مسلمان اپنی فوج اپنی کرنسی اور اپنے ادارے کیوں نہیں بنا سکتے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں سے کسی قسم کی امید نہیں رکھنی چاہیے مسلمانوں کے ممالک پرقبضوں کے ذریعے وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے بھارت کو جنوبی ایشیاء میں پاکستان کے خلاف ایک طاقت بنا کر پیش کیا جا رہا ہے اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو کوئی قوت انہیں شکست نہیں دے سکتی۔

متعلقہ عنوان :