چین نے صدرژی جنگ پنگ کے یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کا مثبت عندیہ دیدیا

جمعہ 6 فروری 2015 14:16

چین نے صدرژی جنگ پنگ کے یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کا مثبت عندیہ دیدیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) چین نے صدرژی جنگ پنگ کے یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کا مثبت عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں ‘چین اور پاکستان ہر طرح کے حالات میں سٹریٹیجک ساتھی ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے میڈیا بریفنگ کے دوران صدر کو ملنے والے دعوت نامہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات میں تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہونگ لی نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی دوروں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان ہر طرح کے حالات میں سٹریٹیجک ساتھی ہیں اور دونوں جانب سے تسلسل کے ساتھ اعلی سطحی رابطے پاک-چین تعلقات میں انتہائی اہم ہیں۔یاد رہے کہ چینی صدر نے گزشتہ سال اگست میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے اسلام آباد میں حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے دورہ ملتوی ہو گیا ۔پاکستان حکومت سات سالوں بعد 23 مارچ کو ہونے والی فوجی پریڈ میں چینی صدر کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی خواہش مند ہے۔پاکستان کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دونوں ملک صدر ژی کے دورے کی ممکنہ تاریخوں پر کام کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :