کراچی: دو مزید سکولوں کو حملے کی دھمکیاں

جمعہ 6 فروری 2015 11:21

کراچی: دو مزید سکولوں کو حملے کی دھمکیاں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء) شہر قائد میں ابھی گلشن اقبال میں ہونے سکولوں پر ہونے والے کریکر حملوں کی گونج ابھی تک ختم نہیں ہوئی تھی کہ سچل تھانے کے قریب واقع دو سکولوں کو بھی حملے کی دھمکی دے دی گئی۔ پالیس کا کہنا ہے کہ دونوں سرکاری سکول ہیں اور دونوں سکولوں کو ہی خطوط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ دونوں خطوط سکولوں کو ڈال کے ذریعے بھجوائے گئے ہیں اور دونوں خطوط سندھی زبان میں بھیجے گئے ہیں۔

اور دھمکی دی گئی کی ان سکولوں پر صبح یا شام کے اوقات میں خود کش حملہ کیا جا سکتا ہے۔ موصول ہونے والی دھمکیوں کے بعد سکولوں کے اساتذہ اور طلبا میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد سے ہی پولیس اور رینجرز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم پولیس نے خطوط کو تحویل میں کر کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :