عذیر بلوچ کی حوالگی کے لیے ٹیم دبئی پہنچ گئی

جمعہ 6 فروری 2015 10:54

عذیر بلوچ کی حوالگی کے لیے ٹیم دبئی پہنچ گئی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے دو ررکنی ٹیم آج دبئی پہنچ گئی ہے دو رکنی ٹیم میں رینجرز کے میجر رینک کا ایک آفیسر اور ٹیم کے سر براہ ایس ایس پی نوید خواجہ شامل ہیں تاہم باقی ٹیم کل دبئی روانہ ہو گی دو رکنی ٹیم کے ارکان شام ساڑھے ساتھ بجے پی کے607 میں دبئی روانہ ہوئے تھے ذرائع سے معلوم ہوا ہے ہفتے کو جانے وال ٹیم میں ایف آئی اے کے آفیسرز بھی شامل ہوں گے، تاہم وہاں عدالتی کاموں میں تین سے چار روز لگنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تمام قانونی کاروائی پوری کر کے آئندہ بدھ یا جمعرات کو ملزم سمیت ٹیم پاکستان پہنچ جائے گی۔ یاد رہے کہ عزیر بلوچ لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم ہے۔