چارسدہ :منی خیل میں دہشت گردوں کی سکول وین پر فائرنگ

جمعہ 6 فروری 2015 10:49

چارسدہ :منی خیل میں دہشت گردوں کی سکول وین پر فائرنگ

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء) چارسدہ تھانہ سرڈھیری کے علاقہ منی خیل میں نجی سکول و کالج کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک طالبہ زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور علی خان کی ذاتی دشمنی تھی جس کے بناء پر تاک میں بیٹھے ملزمان نے ڈرائیور پر فائرنگ کی لیکن غلطی سے گولی گاڑی میں بیٹھی ہوئی چودھویں جماعت کی طالبہ سنبل کو جا کے لگی اور طالبہ سنبل ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ۔ زخمی طالبہ کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ۔ مقامی پولیس کے مطابق انہوں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :