فغان صوبے کنڑ اور ننگرہار میں فورسز کا آپریشن مے،18شدت پسند ہلاک26 زخمی،

متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے،3پاکستانیوں سمیت4 کو گرفتار کرلیاگیا ، ایک اہلکار جاں بحق

جمعرات 5 فروری 2015 23:35

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) افغان صوبے کنڑ اور ننگرہار میں فورسز کے آپریشن میں18شدت پسند ہلاک26 زخمی،متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے،3پاکستانیوں سمیت4 کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ ایک اہلکار جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز فورسز نے افغانستان کے صوبہ کنڑ اور ننگرہار میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا،کارروائی میں18شدت پسند ہلاک اور26زخمی ہوئے اور ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے،فورسز نے3پاکستانیوں سمیت4شدت پسندوں کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ مقابلے میں1اہلکار جاں بحق ہوا ۔۔

متعلقہ عنوان :