ورلڈ کپ تاریخ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کااعزاز میانداد کے پاس

،وسیم اکرم55 وکٹوں کے ساتھ باؤلرز میں سرفہرست ،160 رنز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز عمران نذیر نے کھیلی، تاریخ کا سب سے بڑامجموعہ 349 پاکستان نے زمبابوے کیخلاف2007ء میں بنایا،پاکستان کا کم ترین اسکور74 ہے، جو اس نے انگلینڈ کیخلاف بنایا تھا

جمعرات 5 فروری 2015 23:32

ورلڈ کپ تاریخ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کااعزاز میانداد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنزبنانیکا اعزازسابق کپتان جاوید میانداد کے پاس ہے جبکہ وسیم اکرم نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ تاریخ میں سب سے زیادہ 1083 رنز بنانے کا اعزازلیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کو حاصل ہے،160 رنز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز عمران نذیر نے کھیلی،وسیم اکرم55 وکٹوں کے ساتھ باؤلرز میں سرفہرست ہیں،16 رنزکے عوض پانچ وکٹیں بہترین باؤلنگ کے مالک شاہدآفریدی ہیں،میگاایونٹ میں سب سے زیادہ38 میچز وسیم اکرم نے کھیلے، بطور کپتان عمران خان نے بائیس میچز میں کپتانی کی جس میں سے چودہ میں انہیں فتح ملی،ورلڈکپ تاریخ کا سب سے بڑامجموعہ 349، جو پاکستان نے زمبابوے کیخلاف 2007ء میں بنایا تھا،ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان کا کم ترین اسکورچوہتر ہے، جو اس نے انگلینڈ کیخلاف بنایا تھا۔

۔

متعلقہ عنوان :