نئے چےئرمین نادرہ یوسف مبین آج سے اپنا چارج سنبھا ل لیں گے دفتر میں باضابطہ اپنے فرائض سرانجام دیں گے

جمعرات 5 فروری 2015 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء)وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی منظوری کے بعد نئے چےئرمین نادرہ یوسف مبین آج جمعہ کے روز سے اپنا چارج سنبھالتے ہوئے دفتر میں باضابطہ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

2روز قبل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے نئے چےئرمین نادرہ کی باضابطہ منظوری دی تھی۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے انہیں چےئرمین نادرہ بنوانے کیلئے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو باضابطہ تقرری کیلئے سفارش کی تھی۔امید ہے کہ نئے چےئرمین نادرہ اپنے دفتر میں باضابطہ کام کا آغاز کریں گے ۔