حیدرآباد، انجمن اخبار فروشان کے رُکن مجلس عاملہ طارق خان کے سسر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

جمعرات 5 فروری 2015 23:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) انجمن اخبار فروشان حیدرآبا دکے رُکن ، مجلس عاملہ طارق خان کے سسر ظہیر خان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ مدنی مسجد میں ادا کی گئی ، جبکہ تدفین امانی شاہ کالونی کے قبرستان میں ہوئی، نماز جنازہ اور تدفین میں انجمن اخبار فروشان حیدرآباد کے صدر سید عامر افضال شاہ، نیوز پیپر ایجنٹ فاروق مشتاق، طاہر شاہ، زونل ممبر راحیل ، سیکٹر اوریونٹ کے ذمہ داران ، اخبار فروش صابر خان، عدیل خان، عدنان شمو اوردیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعدازاں اخبار فروشان حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری عبدالحکیم منان ، کامران ضیاء، ظہیراحمد، عمران شریف، اسلم قریشی، اراکین مجلس عاملہ سمیت نیوز پیپرایجنٹ رفیق کریمی، شکیل قریشی نے طارق خان سے ان کے سسر کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبروجمیل عطاء فرمائے