اقوام متحدہ کشمیری بھائیوں کاحق خودارادیت تسلیم کروائے،بھارت کوکسی صورت پسندیدہ ملک قرارنہیں دیاجاسکتا‘ پیر محفوظ مشہدی،

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر ہندوستان سے تعلقات بہترنہیں ہوسکتے ‘جے یوپی رہنماؤں کایوم یکجہتیء کشمیرکے موقع پر اجتماعات سے خطاب

جمعرات 5 فروری 2015 23:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور ممبر صوبائی اسمبلی پیر محفوظ مشہدی ودیگر نے یوم یکجہتیء کشمیر پر کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کابچہ بچہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہے۔جے یوپی رہنماؤں سردارمحمدخان لغاری،پیر نصیر اویسی، ایوب خان ایڈوکیٹ، فیض احمدہاشمی، حافظ زوہیب ودیگر نے مختلف اجتماعات ،ریلیوں اور مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کے مسلمان نصف صدی سے زائد عرصے سے بھارتی فورسز کی درندگی اور بربریت کانشانہ بن رہے ہیں جن پر بھارت کی غاصب فوج نے عرصہء حیات تنگ کررکھاہے مگر پاکستانی حکومت اور اس کی قائم کردہ کمیٹیوں کاکردار ہمیشہ سے ایک سوالیہ نشان رہاہے۔

(جاری ہے)

جے یوپی رہنماؤں نے کہاکہ انسانی حقوق کانام نہادچیمپیئن اقوام متحدہ کشمیر میں مسلمانوں کے بہتے ہوئے خون کورکوائے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کروائے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں نے کبھی کھل کر کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم وتشدد کی مخالفت نہیں کی بلکہ اقوام متحدہ میں بھی ہلکی سی آوازاٹھاکر یہ سمجھ لیاجاتاہے کہ فرض پوراہوگیاحالانکہ قیام پاکستان سے ہی کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قراردیاجاتارہاہے اور اسی شہ رگ پر دشمن چھری لے کربیٹھاہے مگر ہمارے حکمران اسی دشمن کوپسندیدہ ملک قراردینے کی تیاری کررہے ہیں اور شاباش ہے کشمیر کے مسلمانوں پر جوآج بھی پاکستان کے ساتھ ہیں اور اسی جرم کی پاداش میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اور ظلم وستم برداشت کرکے بھی پاکستان زندہ باد اور کشمیربنے کاپاکستان کے نعرے لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکمران یادرکھیں ہندوستان سے خوشگوار یابہتر تعلقات مسئلہء کشمیر کوحل کئے بغیر ناممکن ہیں ۔

متعلقہ عنوان :