ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منا یا گیا ،

جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام گرین چوک میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا

جمعرات 5 فروری 2015 23:23

سوات ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء ) ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منا یا گیا ، جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام گرین چوک میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی بعدا زا شرکاء نے گرین چوک سے سوات پریس کلب تک ریلی نکالی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان نے کی ، پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل سبحان اور قیم ضلع حافظ اسرار احمد نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں سے ہماری مالی ، اخلاقی اور جانی تعاون کا سلسلہ جاری رہیگا ، انہوں نے کہا کہ حکمران کشمیر بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کیلئے بھارت پر دباوٴ بڑھا ئے ، اس موقع جماعت اسلام سوات کے نائب امراء محمد ابراہیم شاہ ، احمد سعید ، زون پی کے اسی کے امیر حاجی فضل واحد ، حزب المجاہدین سوات کے ناظم پیر محمد علی ، مظفر خان ایڈووکیٹ ، اخترعلی خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :